ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سونارکیری میں اندرونی نالیوں کا خستہ انتظام،کنوؤں کا پانی خراب :مکینوں کا احتجاج

بھٹکل:سونارکیری میں اندرونی نالیوں کا خستہ انتظام،کنوؤں کا پانی خراب :مکینوں کا احتجاج

Fri, 08 Sep 2017 19:55:44    S.O. News Service

بھٹکل:08/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ حدود کے سونار کیری میں اندرونی نالیوں (ڈرنیج)کا پانی اطراف کے کنوؤں میں جذب ہونے سے کنوؤں کا پانی خراب ہورہاہے، بلدیہ افسران اس تعلق سے کوئی اقدام نہ کرتے ہوئے وقت گزاری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی مکینوں نے جمعہ کو احتجاج کیا۔

بلدیہ کے جونئیر صحت عامہ افسرس اجئے ، انجنئیر امیش مڈیوال نے احتجاج کے دوران جائے وقوع پہنچے تو عوام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ سونارکیری شہر کے بالکل درمیان میں ہے ، یہاں کی اندرونی نالیوں کا انتظام بہت ہی خستہ ہے، گندہ پانی سڑکوں پر بہنے سے اطراف کا ماحول خراب ہورہاہے، عوام ڈینگو بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، کنوؤں میں اندرونی نالیوں کا پانی جذب ہونے سے متعدی بیماریوں کا خطرہ درپیش ہے، روزانہ اسکول جانے والے سیکڑوں طلبا گندی بو اور پانی سے گزررہے ہیں، پاس میں مندر ہے، اس سلسلے میں کئی مرتبہ بلدیہ سے شکایت کی گئی لیکن کوئی اقدام نہیں کئے جانے کاالزام لگایا۔ انجنئیر امیش نے احتجاجیوں کو مطمئن کرتے ہوئے تیقن دیا کہ بہت جلد اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ستیہ نارائن شیٹھ، گنپتی شیٹھ، راگھویندر شیٹھ، گووردھن شیٹھ، ناگراج شیٹھ وغیرہ موجود تھے۔


Share: